خواجہ سعد اور سلمان رفیق کےنام ای سی ایل میں ڈال دیے گئے

خواجہ سعد اور سلمان رفیق کےنام ای سی ایل میں ڈال دیے گئے

فوٹو سوشل میڈیا

لاہور : نیب کی درخواست پرمسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق اوران کے بھائی سلمان رفیق کےنام ای سی ایل میں ڈال دیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ داخلہ نے نیب کی درخواست پر کارروائی کر تے ہو ئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کے نام  ایگزٹ کنٹرول لست (ای سی ایل) میں ڈال دیئے۔

نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست  بھی کی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں بھائیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیے گئے ہیں۔سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیر صحت پنجاب سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔