اسد عمر کے حوالے سے وزیراعظم سے منسوب خبر من گھڑت ہے، ترجمان وزیراعظم

اسد عمر کے حوالے سے وزیراعظم سے منسوب خبر من گھڑت ہے، ترجمان وزیراعظم
کیپشن: تصویر۔۔۔۔/ بشکریہ افتخار درانی ٹوئٹر

اسلام آباد: ترجمان وزیراعظم نے ان تمام خبروں کی تردید کر دی ، جن کے مطابق عمران خان وزیر خزانہ کی کارکردگی سے ناراض ہیں.ترجمان وزیراعظم افتخاردرانی کے مطابق وزیراعظم کو اسدعمر کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے.

ترجمان نے اس نوع کی تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا وزیرخزانہ سے متعلق بیان من گھڑت ہے.افتخار درانی کے مطابق میڈیا میں گردش کرنے والا وزیراعظم سے منسوب بیان صریحاً غلط ہے، وزیراعظم نے وزیر خزانہ کی کارکردگی پر اس قسم کے خیالات کا اظہار نہیں کیا.

نیو نیوز ذرائع کے مطابق  آج وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت چند پارٹی رہنماؤں کا غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی معاشی پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیر خزانہ کو اقتصادی صورتحال پر پیشگی منصوبہ بندی کرنی چاہیے تھی۔وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ  اسد عمر کو ہوم ورک مکمل کرکے رکھنا چاہیے تھا، ٹھوس منصوبہ بندی نہ ہونے سےعوامی رد عمل کا سامنا بھی کرنا پڑا۔