سعودی عرب میں 2030 تک ملازمت کے 30 لاکھ مواقع

سعودی عرب میں 2030 تک ملازمت کے 30 لاکھ مواقع

ریاض : سعودی عرب کے وزیر محنت و سماجی ترقی احمد سلیمان الراجحی نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2030 تک مملکت میں ملازمت کے مواقع 30 لاکھ تک پہنچ جائیں گے۔

احمد سلیمان الراجحی کے مطابق وزارت محنت نے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت فیوچر لیبر کے نام سے سرکاری کمپنی قائم کی ہے جس کا مقصد مستقبل میں روزگار کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب ملازمتوں کے مواقع کے لیے سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔ سعودی عرب میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد سالانہ 10 کروڑ تک لے جانے کا ارادہ ہے۔

اس وقت مملکت میں سالانہ سیاحوں کی تعداد 4 کروڑ 10 لاکھ ہے۔سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی تعداد کا ہدف پورا ہونے پر 2030 تک سیاحت کا ملکی پیداوار میں حصہ تین فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد تک پہنچ جائے گا۔