آغا سراج کی بیوی، بیٹیوں اور بیٹے کے وارنٹ گرفتاری جاری

 آغا سراج کی بیوی، بیٹیوں اور بیٹے کے وارنٹ گرفتاری جاری
مفرور ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو انہیں کیس سے الگ کر دیا جائے گا، عدالت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی اہلیہ، بیٹے اور بیٹیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ احتساب عدالت میں پی پی رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے آغا سراج کے خلاف ریفرنس کا ٹرائل تیز کرنے کا حکم دیا۔


عدالت نے کہا کہ مفرور ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو انہیں کیس سے الگ کر دیا جائے گا جب کہ احتساب عدالت نے آغا سراج درانی کی اہلیہ، بیٹے اور بیٹیوں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔

نیب نے عدالت کو بتایا کہ آغا سراج درانی کے فرنٹ مین سمیت دیگر ملزمان مفرور ہو چکے اور سفری ریکارڈ کے مطابق آغا سراج درانی کے اہل خانہ امریکا گئے۔

نیب کے تفتیشی افسر نے 12 مفرور ملزمان کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جس کے مطابق ملزمان میں محمد عرفان، سید محمد شاہ، گل بہار لوہار بلوچ، شکیل احمد سومرو، غلام مرتضیٰ اور منور علی شامل ہیں۔