ٹیم میں سلیکٹ کیوں نہیں کیا؟انڈر 19 کھلاڑی ذاکر خان نے عدالت سے رجوع کرلیا

ٹیم میں سلیکٹ کیوں نہیں کیا؟انڈر 19 کھلاڑی ذاکر خان نے عدالت سے رجوع کرلیا

لاہور:پاکستانی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ذاکر خان نے ٹیم میں سلیکٹ نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ذاکر خان نے اپنی درخواست میں چیئرمین پی سی پی، وزیراعظم پاکستان اور ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی قذ افی سٹیڈیم سمیت دیگر متعلقین کو فریق بنایا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ اسلام آباد ریجن انڈر 19 ٹیم کے لیے 60 بچوں میں سے 20 کا انتخاب ہوا، 20 بچوں میں سے درخواست گزار 7 ویں نمبر پر آیا۔ذاکر خان نے اپنی درخواست میں لکھا کہ پی سی پی کے نئے آئین کے تحت علاقائی ٹیمیں ختم کر کے صوبائی سطح پر ٹیمیں بنانے کا قانون آگیا ہے۔عدالت کو بتایا گیا کہ صوبائی سلیکشن کمیٹی نے قوانین کے برعکس رسمی سے ٹرائل کروا کے ٹیم منتخب کی۔

سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ذاکر خان کو نظر انداز کر کے مسترد کر دیا گیا جب کہ درخواست گزار کا گزشتہ ریکارڈ دیگر منتخب کیے جانے والے لڑکوں سے گئی گنا بہتر ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ علاقائی سطح پر بنائی گئی ٹیموں کو بحال کرنے اور سلیکشن کمیٹی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے میرٹ پر ٹرائل کروانے کا حکم دے۔