مہوش حیات لڑکیوں کے حقوق کی خیر سگالی سفیر منتخب

مہوش حیات لڑکیوں کے حقوق کی خیر سگالی سفیر منتخب

لاہور:نامور اداکارہ مہوش حیات تمغہ امتیاز کے بعد ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

اداکارہ کو وفاقی وزارت انسانی حقوق کی جانب سے لڑکیوں کے حقوق کی خیر سگالی سفیر منتخب کیا گیا ہے ۔مہوش حیات نے اس خبر کا اعلان ٹوئٹر پر ایک ویڈیو کے ذریعے کیا۔

8cb787f396326d7396d075765e42811b

ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ وفاقی وزارت انسانی حقوق حکومت پاکستان نے مجھے پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کیلئے خیر سگالی سفیر بنادیا ہے، یہ میرے لیے بہت فخر کی بات ہے کہ میں لڑکیوں کو ان کے حقوق دلانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسا پاکستان دیکھنا چاہتی ہوں جہاں لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دیئے جائیں، آپ بھی اس مشن میں میرا ساتھ دیں کیوں کہ میرا ایسا ماننا ہے کہ اگر لڑکیوں کو ان کا حق دیا جائے تو وہ دنیا بدل سکتی ہیں۔

وفاقی وزارت انسانی حقوق حکومت پاکستان نے بھی اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مہوش حیات لڑکیوں کے حقوق پر بات کرتی نظر آئیں۔واضح رہے کہ ماضی میں اداکارہ ہمیشہ ہی سیاسی امور، حقوق نسواں اور مسئلہ کشمیر پر کھل کر بات کرتی آئی ہیں۔