مولانا ایل او سی پر دھرنا دیں، حکومت سپورٹ کرے گی، غلام سرور خان

مولانا ایل او سی پر دھرنا دیں، حکومت سپورٹ کرے گی، غلام سرور خان
Image Source: File Photo

راولپنڈی: غلام سرور خان  نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا ایجنڈا واضح نہیں کہ آزادی مارچ ہے کس چیز کا، مولانا کو ایل او سی پر دھرنا دینا چاہیے، حکومت سپورٹ کرے گی۔


 

تفصیلات کے مطابق ، وفاقی وزیر  غلام سرور خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ مولانا صاحب کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ اسلام آباد آ کر کیا کریں گے، مولانا کو اگر کوئی مسئلہ تھا تو حکومت کے ساتھ بیٹھ کر بات کرتے، اگر دھرنا دینا تھا توناموس رسالت میں ترمیم کرنیوالوں کیخلاف دیتے۔

 

وفاقی وزیر  نے کہا کہ ہمارے دھرنے کے پیچھے ایک مقصد تھا، مولانا کے دھرنے کا کوئی مقصد نہیں، مولانا کشمیرکمیٹی کے چیئرمین تھے، ایک لفظ بھی کشمیرسے متعلق نہیں بولے، مولانا کچھ بھی کریں لیکن کشمیر کاز کو خراب نہ کریں۔

 

غلام سرور خان نے کہا  کہ بین الاقوامی دنیا اگر کشمیر پربات کر رہی ہے تومولانا صاحب اس کو خراب نہ کریں، سیاسی طور پرنہ ہم مولانا سے خائف ہیں اور نہ انکی کوئی حیثیت ہے۔

 

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم کارکردگی نہیں دکھائیں گے تو باہر ہو جائیں گے، جس طرح کی مولانا کی حکمت عملی ہوگی ویسی ہی ہماری حکمت عملی ہو گی۔ مولانا کو کدھر روکنا ہے کیا کرنا ہے وقت دیکھ کر بتائیں گے۔