عمران خان نے اگر مقدمات بنائے تو درو دیوار ہل جائینگے :شیخ رشید

عمران خان نے اگر مقدمات بنائے تو درو دیوار ہل جائینگے :شیخ رشید

لاہور :وفاقی وزیر شیخ رشید نے نوجوانوں کو ایک دفعہ پھر ایک لاکھ روزگار فراہم کرنے کا عندیہ دے دیا ۔

 

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان نے سیاسی مخالفین کیخلاف مقدمات بنائے تو درو دیوار ہل جائینگے اب تک جن سیاسی رہنماﺅں پر مقدمات چل رہے ہیں وہ پچھلی حکومتوں کے بنائے ہوئے ہیں ،عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا اور کرنسی کو استحکام دیا ،انہوں نے کہا اگر عمران خان جیلوں میں موجود 6افراد کو این آر او دے دیں تو اپوزیشن کی تحریک ٹھس ہوجائے گی ۔

شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمن کے دھرنے ،آزادی مارچ سے متعلق اہم بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھرنا کس کے ایجنڈے پر دیا جا رہا ہے 26اکتوبر کو بتاﺅں گا ،وفاقی وزیر نے کہا کہ نا شہباز کی بات فائنل ہے، نا مولانا فضل الرحمان کی اور نا ہی پیپلز پارٹی کی بات فائنل ہے،ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ا±دھر بھی ہیں، اِدھر بھی، گیم ابھی فائنل نہیں ہوا اور اکھاڑے میں ابھی کوئی بھی نہیں اترا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران مسافر ٹرینوں سے 10 ارب روپے کمائے، ریلوے کا خسارہ 5 سال کے بجائے 3 سال میں ختم کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبے سے ایک لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہو گی،شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے مودی کو پھنسا دیا ہے، مودی کی نہ جان چھوٹ سکتی ہے نا وہ بچ سکتے ہیں۔