مولانا کا دھرنا ہے یا ایک دن کاآزادی مارچ ؟اصل خبر تو اب سامنے آئی

مولانا کا دھرنا ہے یا ایک دن کاآزادی مارچ ؟اصل خبر تو اب سامنے آئی

لاہور: مولانا فضل الرحمن نے دھرنے ،آزادی مارچ سے متعلق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کر لیا ، دونوں رہنماوں کے درمیان آزادی مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپوزیشن کے حکومت گراﺅ مشن کیلئے رابطے تیز ہو گئے جس میں شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن نے ٹیلیفونک گفتگو کی ،مولانا نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طرف سے حمایت کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے ہونے والے اجلاس میں شہباز شریف کی طرف سے استفسار کیا گیا کہ مولانا کا دھرنا ہے یا ایک دن کا مارچ ؟میاں شہباز شریف نے اجلاس میں نواز شریف کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے کہا کہ مارچ میں شرکت ضرور کرنی چاہیے ۔

شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے ن لیگ کے اس اہم اجلاس میں پارٹی رہنماﺅں کی طرف سے پوچھا گیا کہ دھرنے یا مارچ کے دوران قافلے ماڈل ٹاﺅن سے نکلیں گے یا اندرون شہر لاہور سے ؟جس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ مولانا اپنا موقف واضح کرینگے تو ہم آگے کا کوئی منصوبہ بنا ئیں گے ۔

شہباز شریف نے اجلاس کے آخر میں ایک دفعہ پھر واضح کیا کہ میڈیا پر چلنے والی خبریں محض پروپگینڈا ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں ،میرے قائد ،میرے بڑے بھائی مجھے جانتے ہیں ،آخری وقت تک نواز شریف کیساتھ کھڑا رہوں گا ۔