پاک فوج اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہر لمحہ تیار ہے :ائیر چیف

پاک فوج اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہر لمحہ تیار ہے :ائیر چیف

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ مجاہد انور خان نے دبنگ اعلان کر تے ہوئے کہا پاک فوج اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہر لمحہ تیار ہے ۔


آئی ایس پی آر کے مطابق کیڈٹس پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے ائیر چیف مجا ہد انو ر خان نے کہا مسلح افواج کو امن کی بحالی کیلئے دہشتگردی کیخلاف اپنی قربانیوں پر فخر ہے ،پاک فوج اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نبر د آزما ہونے کیلئے ہر لمحہ تیار ہے ،سربراہ پاک فضائیہ نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں آپکو پیشہ ورانہ اور ذاتی طرز عمل کے اعلی ترین معیار کو حاصل کرکے قوم کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کے مطابق اعزازی شمشیر سے انڈر آفیسر عثمان شاہد کو نوازا گیا، انڈر آفیسر قاسم ایوب کو پریزیڈنس گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی گولڈ میڈل سے فلسطین کے انڈر آفیسر البازور کو نوازاگیا۔ مہمان خصوصی نے پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی۔