سلیکٹڈ حکومت کراچی پرقبضہ کرنا چاہتی ہے، بلاول بھٹو

 سلیکٹڈ حکومت کراچی پرقبضہ کرنا چاہتی ہے، بلاول بھٹو
کیپشن: Image Source: File Photo

لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کے سہولت کار کراچی پرقبضہ کرنا چاہتے ہیں،18 اکتوبر کو ہم شہر قائد میں جلسہ کریں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق ،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  حکومت  کو کراچی پرقبضہ کرنے کی اجازت  نہیں دیں گے ، سلیکٹڈحکومت کراچی پرقبضہ کرناچاہتی ہے، ہم سب مل کر جدوجہد کریں گے۔

 

چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا  کہ کٹھ پتلی حکومت میں عوام کوریلیف نہیں مل سکتا۔ حکومت غریبوں کاخون چوس رہی ہے۔ تجاوزات کے نام پرغریبوں کی دکانوں، گھروں کو گرایا گیا۔ ایک سال میں متعددنوجوان بیروز گار ہو گئے۔

 

بلاول بھٹو  نے کہا کہ حکومت نے 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا، ایک بھی نہیں بنا۔ ایک کروڑنوکریاں دینے کا وعدہ کہاں گیا۔ عوام کٹھ پتلی حکومت کےخلاف میراساتھ دیں۔ ہمیں پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ قبول نہیں۔ حکومت غریب کسانوں کامعاشی قتل کررہی ہے۔

 

کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نےغریب عوام کامعاشی قتل کیا۔ کٹھ پتلی حکومت نےغریب آدمی کا جینا حرام کر دیا۔ سلیکٹڈ اورکٹھ پتلی حکومت کامقابلہ کر رہا ہوں۔