معدے میں انفیکشن ،کرس گیل متحدہ عرب امارات کے ہسپتال داخل

معدے میں انفیکشن ،کرس گیل متحدہ عرب امارات کے ہسپتال داخل
کیپشن: تصویر:کرس گیل انسٹاگرام

 دبئی: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز کرس گیل علیل ہوگئے اور ان کو معدے میں انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنی چلبلی حرکتوں کی وجہ سے عوام کے دلوں میں گھر کر جانیوالے ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل متحدہ عرب امارات کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں  جہاں پر بھی وہ اپنی دلچسپ حرکتوں کی وجہ سے باز نہیں آئے۔


ویسٹ انڈین بلے باز اور انڈین پریمیئر لیگ میں کنگز الیون پنجاب کا حصہ کرس گیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو اس بات کا یقین دلایا ہے کہ وہ کبھی بھی لڑے بغیر ہمیں نہیں ہارتے۔

کرس گیل نے کہا کہ  میں ’یونیورس باس‘ ہوں اور یہ چیز کبھی تبدیل نہیں ہوگی، آپ مجھ سے سیکھ سکتے ہیں مگر ضروری نہیں کہ آپ ہر وہ کام کریں جومیں کرتا ہوں۔ 

d907fe4ea6f6c9015a8999c90fe5b5f2


واضح رہے کہ آئی پی ایل میں سب سے زیادہ 326 چھکے لگانے کا اعزاز گیل کو ہی حاصل ہے،انھوں نے ہی اس ایونٹ میں سب سے زیادہ 4484 رنز 151 سے زائد کے سٹرائیک ریٹ سے 125 میچز میں سکور کیے ہیں۔


یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل نے موسیقی کی دنیا میں بھی انٹری دے دی۔کرس گیل نے ایک برٹش بھارتی سنگر اوینا شاہ کے ساتھ ’گروو‘ کے نام سے ڈانس ٹریک ریلیز کیا ہے، وہ اس میں بطور ریپر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کررہے ہیں، یوٹیوب پر ان کے اس ٹریک نے ایک ملین ویوز کی حد عبور کردی ہے۔

1a4a3a00ee2939b071cb1df0d5bfe44e


کرس گیل نے کہاکہ میں شروع سے کھیل اور میوزک کا شوقین تھا ویسے بھی یہ جمیکن ثقافت کا لازمی جزو ہے، ہمارا ٹریک‘گروو‘ انٹرنیشنل ساؤنڈ ہے، اس میں جمیکا، بھارت اور برطانیہ کے میوزک کو یکجا کیا گیا ہے۔