پرستاروں کی ستائش سے مزید لگن اور جذبے سے کام کرنیکی خواہش پیدا ہوئی ‘ ثنا جاوید

پرستاروں کی ستائش سے مزید لگن اور جذبے سے کام کرنیکی خواہش پیدا ہوئی ‘ ثنا جاوید
کیپشن: تصویر:ثنا جاوید انسٹاگرام

لاہور:خوبرو اداکارہ ثنا جاوید نے کہا ہے کہ خود احتسابی کی قائل ہوں او ر شاید یہی میری کامیابی کی اصل وجہ بھی ہے ،کسی بھی پراجیکٹ کیلئے اپنے قریبی لوگوں سے بھرپور مشاورت کے بعد ہامی بھرتی ہوں ۔

تفصیلات کےمطابق اداکارہ کا کہنا تھاکہ اب تک جتنے بھی کردار نبھائے ہیں پرستاروں نے اسے سراہا ہے جس سے مزید لگن اور جذبے سے کام کرنے کی خواہش پیدا ہوئی ہے ۔

5d97101c95bb8e25ad39352f646f9d4e

ثناء جاوید نے کہا کہ انسان چاہے کسی بھی شعبے میں کام کررہا ہو کبھی پرفیکٹ نہیں ہوتا بلکہ اسے ہر گزرتے دن کے ساتھ سیکھنا پڑتا ہے۔ میں خود احتسابی کی قائل ہوں اور اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کو تسلیم کرکے ان سے سیکھتی ہوں ۔ اب تک کے کام سے مطمئن ہوں لیکن بہتر سے بہترین کرنے کی کوشش کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہوں ۔

62d50c7fb0db8c2169cefcd456d55c1c

ثنا جاوید نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز ٹی وی اشتہارات میں بطور ماڈل کیا، انہوں نے 2012ء کی سیریز "میرا پہلا پیار" میں معاون کردار کے طور پر اداکاری کا آغاز کیا اور اسی سال ڈرامہ شہر ذات میں بھی ایک چھوٹا سا کردار ادا کیا۔ 2016ء میں زاہد احمد کے مقابل رومانوی ڈرامہ "ذرا یاد کر" میں ماہ نور کے کردار کے بعد مقبول ہوئیں۔

انہوں نے 2017ء میں ایک سماجی مزاحیہ فلم "مہر النساء وی لو یو" سے فلمی میدان میں قدم رکھا، اس میں ان کے مقابل اداکار دانش تیمور تھے۔

0540359ccafcfa57d581de35e8fe07ab

اسی سال انہیں بلال اشرف کے ساتھ "رنگ ریزہ" میں مرکزی کردار کے لیے پیشکش کی گئی، انھوں نے ہامی بھر لی اور دستخط بھی کر دیا تھا، لیکن پھر بعد میں کچھ وجوہات کی بنا پر اپنے آپ کو اس سے الگ کر لیا اور منع کر دیا۔

2a02e73ec930c4c21182c72563dd43c3

اس کے بعد 2017-2018ء کے سب سے مشہور پاکستانی ڈرامہ خانی میں مرکزی کردار کیا، اس ڈرامہ کے بعد مقبولیت و شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی اور وسیع پیمانے پر ان کے کردار کو پسند کیا گیا۔

 "رسوائی" میں سمیرا کا کردار ادا کرنے پر پاکستانی انٹرنیشنل سکرین ایوارڈ نے انھیں بہترین ٹیلی ویژن اداکارہ کا ایوارڈ دیا ہے۔