علیزے شاہ نے دْنیا کو جھوٹا قرار دیدیا،نئی تصویر وائرل

علیزے شاہ نے دْنیا کو جھوٹا قرار دیدیا،نئی تصویر وائرل
کیپشن: تصویر:علیزے شاہ انسٹاگرام

کراچی:پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی اْبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ  نے دْنیا کو جھوٹا قرار دے دیا۔ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ میں حیرت انگیز اداکاری کرکے مداحوں کے دل جیتنے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے۔

169d51a4d3a532eea74bbcc2c14a7446


علیزے شاہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں وہ ہاتھ میں موبائل فون لیے آنکھیں بند کرکے کچھ سوچ رہی ہیں۔علیزے شاہ نے صرف 18 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جسے اب تک ایک لاکھ 43ہزار  سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

8a09ad8becade410bf61c8d0c38c16f2


واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ مبینہ طور پر علیزے شاہ اور اداکار نعمان سمیع نے راہیں جدا کر لی ہیں کیونکہ دونوں نے ہی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ترک کر دیا تھا۔

41487b54a372b5a35c7c18149e9708f0


نعمان سمیع اور علیزے شاہ حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے میرا دل میرا دشمن میں اکٹھے کام کرتے دکھائی دیے تھے۔


علیزے شاہ ناصرف اداکاری بلکہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں، ڈرامہ سیریل ’ عشق تماشا‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا تھا، ’عہد وفا‘ میں بھی علیزے کی اداکاری کو خوب پذیرائی ملی۔

307613a250dcccd9df9f9ab7682e294a


یاد رہے  کہ اداکارہ کی غیر اخلاقی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں اور مختلف سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر شائقین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔