’’ ریکارڈ کے بارے میں پہلے مجھے کیوں نہیں بتایا‘‘،ثانیہ مرزا شعیب ملک پر غصہ ہوگئیں

’’ ریکارڈ کے بارے میں پہلے مجھے کیوں نہیں بتایا‘‘،ثانیہ مرزا شعیب ملک پر غصہ ہوگئیں
کیپشن: تصویر:ثانیہ مرزا انسٹاگرام

راولپنڈی :قومی ٹیم کے تجربہ کار آل رائونڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ان پر غصہ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق  شعیب ملک نے بتایا کہ ٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے بعد اہلیہ کو فون کیا تو وہ غصہ ہوگئیں۔


آل رائونڈر نے بتایا کہ ثانیہ مرزا نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کے بارے میں پہلے مجھے کیوں نہیں بتایا، اہلیہ نے مبارک باد بھی سب سے پہلے ہی دی تھی۔


شعیب ملک کا کہنا تھا کہ 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنا اعزاز کی بات ہے، ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، ٹیم پر بوجھ بنا تو خود ہی دستبردار ہوجائوں گا۔


آل رائونڈر نے بتایا کہ اپنا تجربہ نوجوانوں سے شیئر کرنا چاہتا ہوں زمبابوے کے خلاف کھیلنا ہے یا نہیں خود اس بارے میں کچھ بھی نہیں کہہ سکتا۔

ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے روزانہ کی ایکٹویٹی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہی ہیں۔

7f3bcb999d1e1da3edc4ba72299bf577

یاد رہے کہ شعیب ملک 10 ہزار رنزکلب میں شامل ہونے والے پہلے ایشیائی اور پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں ۔

سینئر پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے قومی ٹی 20 کپ میں خیبر پختونخوا کی جانب سے بلوچستان کیخلاف 74 رنز سکور کیے، اس طرح ان کے مختصر ترین فارمیٹ میں مجموعی رنز کی تعداد 10027 ہوگئی، وہ ٹی 20 فارمیٹ میں 10  ہزار کا سنگ میل عبور کرنے والے پہلے ایشیائی اور پاکستانی جبکہ دنیا کے تیسرے کرکٹر بن گئے ، ان سے قبل کرس گیل (13296) اور پولارڈ (10370) یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔


شعیب ملک نے یہ سنگ میل اپنے 395 ویں میچ میں عبور کیا، اس دوران ان کی اوسط 37 سے زائد جبکہ اسٹرائیک ریٹ 125.47 رہا ہے، شعیب نے 299 چھکے اور 788 چوکے جڑے۔


سرفہرست گیل نے 404 میچز کھیلے، اس دوران انھوں نے 978 چھکے اور 1026 چوکے لگائے، اسی طرح کیرون پولارڈ نے 518 میچز کے دوران 685 چھکے اور 664 چوکے لگائے۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں شعیب ملک کے بعد دوسرے پاکستانی کھلاڑی محمد حفیظ کوسوں دور موجود ہیں،ان کے اس فارمیٹ میں مجموعی رنز کی تعداد 6420 ہے، البتہ انھوں نے اب تک 280 ٹی 20 میچز کھیلے ہیں۔ کامران اکمل بھی 6 ہزار کا سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔