کورونا بینک نوٹ، فون کی سکرین پر 28 دن تک فعال حالت میں موجود رہ سکتا ہے،  اَسٹریلوی سائنسدان

کورونا بینک نوٹ، فون کی سکرین پر 28 دن تک فعال حالت میں موجود رہ سکتا ہے،  اَسٹریلوی سائنسدان

سڈنی:اَسٹریلوی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس بینک نوٹ، فون کی سکرین اور سٹین لیس  سٹیل جیسی سطح پر 28 دن تک فعال حالت میں موجود رہ سکتا ہے۔

آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ایجنسی کی تحقیق کے مطابق کورونا  وائرس عام طور پر کھانسنے، چھینک مارنے یا پھر بات کرنے کے نتیجہ میں  پھیلتا ہے لیکن یہ بھی ثبوت موجود ہیں کہ کورونا  وائرس ہوا میں معلق ذرات سے بھی پھیل سکتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں بیماریوں اور ان پر  کنٹرول سے ادارے کا کہنا ہے کہ پلاسٹک یا دھات کی  ایسی سطح  جس پر کورونا وائرس موجود  ہو کو  چھو نے سے بھی یہ وائرس  منتقل ہو سکتا ہے۔اس سے قبل لیبارٹری میں کیے جانے والے تجربات سے یہ بات سامنے آئی  تھی کہ کورونا وائرس دو یا تین روز  تک بینک نوٹس، گلاس پر زندہ رہ سکتا ہے اور چھ روز سے زیادہ دن تک پلاسٹک اور سٹین لیس سٹیل کی سطح پر رہتا ہے۔

تاہم آسٹریلیا میں  ہونے والی اس نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ جب اس وائرس کو عام کمرے کے درجہ حرارت یعنی 20 ڈگری سینٹی گریڈ  پر اور اندھیرے میں رکھا گیا تو یہ موبائل فون، گلاس، موبائل فون کی سطح اور پلاسٹک، بینک کے نوٹوں پر بھی 28 دن تک فعال  حالت میں موجود رہا۔اس کے برعکس فلو یعنی زکام کا سبب بننے والا وائرس ایسی ہی صورتحال میں 17 دن تک رہ سکتا ہے۔

طبی  جریدے وائرولوجی جنرل میں شائع ہو نے والی اس ا?سٹریلوی تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس زیادہ درجہ حرارت  میں کم وقت تک زندہ رہ سکتا ہے۔اور 40 ڈگری سینٹی گریڈ پر یہ 24 گھنٹوں کے اندرانفیکشن پھیلانا روک دیتا ہے۔اس کے علاوہ  یہ کپڑوں سمیت جالی دار جگہوں کے مقابلہ میں  ہموار سطح پر زیادہ عرصے تک فعال حالت میں موجود رہتا ہے۔اس حوالے سے  دیکھا گیا ہے کہ 14 دن تک ان سے وائرس منتقل نہیں ہوا۔ کارڈیف یونیورسٹی میں کامن کولڈ سینٹر کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر رون  ایکلس نے اس تحقیق پر سوالات اٹھائے ہیں۔