بدلتے موسم سے متعلق بڑی خبر آگئی

بدلتے موسم سے متعلق بڑی خبر آگئی

جدہ:سعودی محکمہ موسمیات نے موسم گرما کے آخری دن کی اطلاع کے ساتھ 12اکتو بر سے موسم سرما کی خوشخبر ی سنا دی ۔

تفصیلات کے مطابق ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق کا کہنا تھا کہ 12 اکتوبر سے عرب کا موسم خوشگوار ہونا شروع ہو جائے گا ، خصوصا خلیج کی ریاستوں کا موسم خوشگوار ہوگا، ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی اور بارش کے بھی امکانات ہیں۔

ماہر موسمیات نے عرب ممالک کیلئے اچھی خبر سناتے ہوئے کہا کہ  موسم کی آمد سے زمین سے پودے نگلنے لگتے ہیں اور مطلع ابر آلود ہونے لگتا ہے ،یہ موسم تقریبا 52 دن تک جاری رہے گا ،سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جازان میں اتوار کو گردو غبار کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگئی تھی۔ کہیں درمیانے درجے اور کہیں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی۔ تیرہ کمشنریوں اور شاہراہوں پر بارش ہوتی رہی۔ کئی مقامات پر سیلابی کیفیت بھی دیکھنے میں آئی۔

گزشتہ کئی برسوں سے دنیا کے مختلف ممالک میں موسمی تغیر اور آب و ہوا میںتبدیلی آئی ہے ۔ کئی ممالک ایسے ہیں جہاں سال کے بیشتر دنوں میں گرمی رہتی تھی اب وہاں موسم نہ صرف خوشگوار ہوا ہے بلکہ وہاں سردی بھی ہونے لگی ہے۔ اسی طرح جن ممالک میں ٹھنڈ رہتی تھی وہاں اب گرمی حد درجہ بڑھ گئی ہے۔

عرب نیوز ویب سائٹ کے مطابق مغربی ادارے ’یوگو مینا‘ نے موسمی تغیر اور آب و ہوا کی تبدیلی کے حوالے سے مشرق وسطیٰ کے ممالک میں سروے کیا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ آب و ہوا کی تبدیلی سے زندگی کے معمولات متاثر ہوئے ہیں،سروے میں شریک سعودی عرب سے 35فیصدلوگوں کا کہنا ہے کہ موسمی تغیر اور آب و ہوا کی تبدیلی سے انکی سرگرمیاں کافی حد تک متاثر ہوئی ہیں۔