کرونا وائرس:تمام سیاسی جلسوں پر پابندی ؟

کرونا وائرس:تمام سیاسی جلسوں پر پابندی ؟

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات  اسد عمر  نے کہاہے کہ  کورونا وباء کے دوران لوگوں کی جان کی حفاظت اور روزگار کو تحفظ پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے، اگر میں این سی او سی کے چیئرمین کی حیثیت سے سوچوں تو سارے جلسوں پر پابندی لگا دوں ، لیکن جمہوری نظام ہے ہم ایسا نہیں کر نا چاہتے کہ لوگ سمجھیں کہ ہم اپوزیشن کے جلسے رکوانے کے لئے ایسا کر رہے ہیں، تمام سیاسی  جماعتوں کی قیادت سے درخواست ہے کہ وہ     جلسوں کے حوالے سے  اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے دوران لوگوں کی جان کی حفاظت اور روزگار کو تحفظ پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ہمیں ایسے عوامل سے گریز کرنا چاہیے جن سے عوام کی صحت کو خطرہ ہو ۔ اگر میں این سی او سی کے چیئرمین کی حیثیت سے سوچوں تو سارے جلسوں پر پابندی لگا دوں ، لیکن جمہوری نظام ہے ہم ایسا نہیں کر نا چاہتے کہ لوگ سمجھیں کہ ہم اپوزیشن کے جلسے رکوانے کے لئے ایسا کر رہے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت سے درخواست ہے کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔ ہم ایسا اقدام کیوں کرنا چا رہے ہیں جس سے لوگوں کی صحت کو بھی خطرہ ہو اور روزگار نہ بھی ملے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تجویز رکھی تھی کہ جلسے میں محدود لوگ ہوں فیصلہ صوبوں کے ساتھ مل کر کریں گے ۔