قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 14 اکتوبر کو طلب، اہم قانون سازی مکمل کی جائے گی

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 14 اکتوبر کو طلب، اہم قانون سازی مکمل کی جائے گی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد:حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 14 اکتوبر کو طلب کر لئے ہیں جن میں ملکی امور سے متعلق اہم قانون سازی کو مکمل کیا جائے گا۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے پارلیمینٹ ہاؤس اسلام آباد میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس دوران اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کرنے پر غور کیا گیا جبکہ بابراعوان نے وزیراعظم عمران خان سے بھی مشاورت کی۔ 
ذرائع کے مطابق بابراعوان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کئے گئے ہیں اور وزارت پارلیمانی امور نے اس حوالے سے سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی ہے، اجلاس کے دوران ملکی امور سے متعلق اہم قانون سازی کو مکمل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے سینیٹ کا اجلاس 14 اکتوبر بروز جمعرات شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس اسی روز 5 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔