اسحاق ڈار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسحاق ڈار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے چھٹی پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج محمد اعظم خان نے نیب ریفرنس پر سماعت کی۔ 
اسحاق ڈار کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح، نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی اور حافظ اسد اللہ اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔
قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد سے ملاقات کیلئے واشنگٹن چلے گئے ہیں اور اس کیساتھ ہی اسحاق ڈار کی آج عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کر دی۔
اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے ضامنوں کے شیورٹی بانڈ جمع کرائے تھے، ان کی تصدیق بھی ہو گئی ہے، عدالت نے اسحاق ڈار کے ضامنوں کے ضمانتی مچلکے منظور کر لئے۔ 
احتساب عدالت اسلام آباد نے اسحاق ڈار کی عدالت سے حاضری سے عارضی استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔

مصنف کے بارے میں