کراچی میں 19 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان لاہور سے گرفتار

کراچی میں 19 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان لاہور سے گرفتار

لاہور: پنجاب پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی ، کراچی میں 19 افراد کے قتل میں ملوث اجرتی قاتل سمیت 4 خطرناک ملزمان لاہور سے گرفتار کر لیے گئے ۔

پولیس کے مطابق تمام ملزمان کا تعلق کراچی کے مختلف علاقوں سے ہے اور اُن کو گلبرگ میں نجی ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ۔ ملزمان میں اجرتی قاتل وصی اقبال اور 3 منشیات کے ڈیلر نائیجیریا کا نزوبی ، ابوزر اور فرحان شامل ہیں ۔ شوٹر وصی اقبال کو ٹارگٹ ملنے سے قبل پولیس نے گرفتار کر لیا گیا ۔

ایس پی حسن جاوید بھٹی کہتے ہیں تینوں ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ 3 ملزمان سے منشیات بھی برآمد کی گئی ہے ۔ ملزمان سے اعلیٰ معیار کی کوکین برآمد ہوئی ۔

مصنف کے بارے میں