وزیراعظم 2 روزہ دورے پر قازقستان پہنچ گئے

وزیراعظم 2 روزہ دورے پر قازقستان پہنچ گئے

استانہ: وزیراعظم شہباز شریف سیکا (CICA) کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے دو روزہ دورے پر قازقستان پہنچ گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد کے ساتھ دو روزہ دورے پر قازقستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایشیاءمیں تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات پر کانفرنس (سیکا) کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 

c965b06d5c658782ea8e0eb48ab4f25d


رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کل اجلاس سے خطاب کریں گے جس دوران وہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایشیا بھر کے ممالک کے درمیان بات چیت، افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے کیلئے ایک منفرد فورم کے طور پر سیکا کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو بھی اجاگر کریں گے جبکہ وہ سیکا رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جن کا مقصد ان ممالک کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

مصنف کے بارے میں