منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز بری

منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز بری

لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کر دیا گیا ۔

سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا فیصلہ سنایا ۔ دوران سماعت شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر نے گواہوں کے بیانات توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی ۔

وکیل نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ 161 کے بیانات میں سے کسی گواہ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا ذکر نہیں کیا جبکہ اس ضمن میں تحریری دلائل عدالت میں جمع کرا دئیے ہیں ۔

سپیشل سینٹرل کورٹ نے فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا فیصلہ سنا دیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں