نیپال میں شدید بارشیں ، سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے 33 افراد ہلاک ہوگئے  

نیپال میں شدید بارشیں ، سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے 33 افراد ہلاک ہوگئے  

نیپال  میں  شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے 33 افراد  کے ہلاک ہو  نے کی اطلاع ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق نیپال کے  صوبے کرنالی کے متعدد مقامات پر بارشوں کا سلسلہ جاری  ہے ، جس سے  سیلابی اور لینڈ سلائڈنگ کی صورتحال پیدا  ہوگئی ہے ،سیلاب سے اب  تک  30 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی  ہو چکے ہیں ۔ جبکہ20 افراد تاحال  لاپتہ  ہیں ۔ لاپتہ ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق  صوبے کالی کوٹ سے ہے ۔

ذرائع کا کہنا  ہے کہ نیپال میں  سیلاب سے  سیکڑوں گھر  اور سڑکیں زیرِ آب آ گئی  ہیں ۔لوگوں کو  سیلابی صورتحال کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا ہے  ۔ متاثرین کی امداد کیلئے کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں   ۔

مصنف کے بارے میں