منی لانڈرنگ کیس سے بریت ملنے پر وزیراعظم کا ردعمل آگیا

منی لانڈرنگ کیس سے بریت ملنے پر وزیراعظم کا ردعمل آگیا

لاہور :اسپیشل کورٹ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بری کردیا۔

عدالت سے بریت کے بعد   وزیراعظم  شہباز  شریف  نے اپنے ٹوئٹ  میں کہا ہے کہ حق ذات نے پھر فضل فرمایا اور منی لانڈرنگ کے جھوٹے، بے بنیاد، سیاسی انتقام پر مبنی مقدمے سے بریت کا یہ دن دکھایا جس پر  اللہ تعالیٰ کا جتناشکر اداکریں کم ہے۔

<blockquote class="twitter-tweet"><p lang="ur" dir="rtl">حق ذات نے پھر فضل فرمایا، منی لانڈرنگ کے جھوٹے، بے بنیاد، سیاسی انتقام پر مبنی مقدمے سے بریت کا یہ دن دکھایا، اس پر اللہ تعالیٰ کا جتناشکر اداکریں، کم ہے۔ بدترین چیرہ دستیوں، ریاستی قوت کے استعمال اور اداروں کو یرغمال بنانے کے باوجود ہم عدالت، قانون اور عوام کے سامنے سرخرو ہوئے۔</p>&mdash; Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) <a href="https://twitter.com/CMShehbaz/status/1580193877243617283?ref_src=twsrc%5Etfw">October 12, 2022</a></blockquote> <script async src="https://platform.twitter.com/widgets.js" charset="utf-8"></script>

 شہباز شریف کا کہنا تھا بدترین چیرہ دستیوں، ریاستی قوت کے استعمال اور اداروں کو یرغمال بنانے کے باوجود ہم عدالت، قانون اور عوام کے سامنے سرخرو ہوئے ہیں ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری  دورے پر قازقستان  گئے ہوئے ہیں ۔ 
 

مصنف کے بارے میں