آرمی چیف دو روزہ دورے پر آسٹریلیاپہنچ گئے ، آئی ایس پی آر

آرمی چیف دو روزہ دورے پر آسٹریلیاپہنچ گئے ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ دورے پر آسٹریلیاپہنچ گئے ہیں ،جہاں انہوں نے آسٹریلوی ہم منصب،آسٹریلیا بحریہ کے سربراہ ،وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کی۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے لئے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا،علاقائی معیشت میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے آ سٹریلین سویلین،فوجی قیادت کوخطے کی سلامتی کی صورتحال سے آ گاہ کیا،جبکہ ا من و استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہنا تھا کہ پاکستان نے سیکیورٹی صورت حال بہترکی ہے، پاکستان امید کرتاہے اسکے سیکیورٹی تحفظات کوبھی دورکیاجائےگا،جبکہ علاقائی معیشت میں پاکستان کااہم کردار ہے۔ آسٹریلوی لیڈرشپ نے د ہشتگردی کیخلاف کوششوں پرپاکستان کےکردارکوسراہا،جبکہ قیادت نے دفاع،سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلیے عزم کااظہارکیا ہے۔آرمی چیف آسٹریلین ہم منصب کی دعوت پر آسٹریلیاپہنچے ہیں،کینبرامیں ڈیفنس فورسزہیڈکوارٹرآمدپرجنرل باجوہ کوتینوں مسلح افواج کاگارڈآف آنربھی دیا گیا۔