سعودی عرب نے ورزات دفاع پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا

سعودی عرب نے ورزات دفاع پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا

ریاض :سعودی عرب کے سیکیورٹی حکام نے داعش کی جانب سے وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر پر مبینہ خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد دارالحکومت ریاض میں وزارتِ دفاع کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔حکام کے مطابق خود کش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث دو یمنی افراد اور دو سعودی شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم یہ دونوں یمنی شہری مبینہ طور پر شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے رکن ہیںحکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں وزارتِ دفاع کی دو عمارتوں پر خودکش جیکٹوں کی مدد سے دو حملوں کے منصوبے ناکام بنائے گئے ہیں۔گرفتار کیے گئے افراد سے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی کمان میں یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف جنگ جاری ہے۔حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے دونوں یمنی شہری ملک میں جعلی ناموں کے ساتھ مقیم تھے۔اس حوالے سے دو سعودی شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ افراد کسی دوسرے ملک کے ایما پر سعودی عرب میں خود کش حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔یاد رہے کہ ماضی میں داعش نے سعودی عرب میں بم حملے کیے ہیں .

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں