گوجرانوالہ انٹر آرٹس گروپ میں جلالپور بھٹیاں کے غریب طالب علم ابو بکر نے902 لیکر تیسری پوزیشن حاصل کر لی

گوجرانوالہ انٹر آرٹس گروپ میں جلالپور بھٹیاں کے غریب طالب علم ابو بکر نے902 لیکر تیسری پوزیشن حاصل کر لی

گوجرانوالہ(محمدزاھدمنیرنمائندہ نیو نیوز جلال پوربھٹیاں) : گوجرانوالہ انٹر امتحانا ت کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ سرکاری کالجز نے آرٹس گروپ میں تین پوزیشنیں حاصل کیں ۔ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کاابو بکر اصغر کا تعلق جلالپوربھٹیاں کے نواحی گاؤں مارتھ سے ہے ۔ ہائیر سکینڈری سکول جلالپور بھٹیاں سے امتحان میں شامل ہو ئے ۔ انہوں نے امتحان میں 902نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ابوبکر کا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے ہے ۔ ایک سال کی عمر میں اس کے والد کا انتقال ہو گیا تھا ۔ اس کے بعد انتہائی غربت میں دن گزارے،تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لیے کھیتی باڑی کرتا رہا۔ گھر میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے دوستوں سے ملی ٹارچ کی مدد سے پڑھائی جاری رکھی ہوئی تھی ۔
نیونیوز سے بات کرتے ہوئے ابوبکر کا کہناتھا کہ میں اکثر راتوں کو بجلی کی سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ سے لالٹین ، اور ٹارچ کی مدد سے پڑھتا تھا۔ کالج گھر سے دس کلو میڑ دور ہونے کی وجہ سے جلد ی سکول کے لیے جاناپڑتاتھا۔ غربت کی وجہ سے میں نے کبھی تعلیم کو چھوڑنے کا نہیں سوچا ۔اس کے لیے دن رات محنت کی ابوبکر کا کہناتھا کہ اللہ کا خاص کرم ،والدہ ، اساتذہ ، اور دوستوں کی دعائیں اور کوششوں اورمحنت سے آج میں نے پوزیشن حاصل کیہے۔جس پر میں اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے ۔
ایک سال کی عمر میں والد جہاں فانی سے کوچ کرگئے جس کی وجہ سے ان کے گھر کے حالات خراب ہو گئے ، تعلیم اور گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے کھیتی باڑی اور بہت سارے کام کرنے پڑے ۔ ان کاموں کے دوران تعلیم کے لیے باقاعدہ وقت نکالتا تھا، میں آج پوزیشن حاصل کرنے پر انتہائی خوش ہوں ۔،
ابوبکر نے وزیر اعلی ٰ پنجاب سے اپیل کی ہے وہ اس کے تعلیمی اخراجات اٹھائیں تاکہ وہ اعلی ٰتعلیم کے حصول کا اپنا اور والدہ کا خواب پورا کر سکے ۔