آج لاہور میں بارش نہیں ہو گی، محکمہ موسمیات

آج لاہور میں بارش نہیں ہو گی، محکمہ موسمیات

لاہور: کرکٹ شائقین کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ آج لاہور میں بارش نہیں ہو گی لیکن موسم ابر آلود رہے گا تاہم لاہور میں بدھ اور جمعرات کو بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی صبح تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، بہاولپور، قلات ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں لاہور، گوجرانوالہ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، قلات ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں