سیکیورٹی کونسل نے شمالی پر نئی پابندیا ں عائد کر دیںے

سیکیورٹی کونسل نے شمالی پر نئی پابندیا ں عائد کر دیںے

نیویارک: امریکا نے شمالی کوریا کو گھیر لیا،روس اور چین بھی پیچھے ہٹنے لگے،سیکیورٹی کونسل نے پیر کے روز شمالی کوریا پر پابندیوں کی نئی قرارداد پیش کی گئی تھی ،یہ قرار دار شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربے کے بعد پیش کی گئی تھی۔اس قراردار میں شمالی کوریا پر چھ نئی پابندیوں کی سفارش کی گئی تھی، جس میں شمالی کوریا کی تیل کی درآمدات،ٹیکسٹائل،سمگلنگ،مشترکہ کاروبار ، اور شمالی کوریا کی سرکاری کمپنیوں پر پابندیوں کی منظوری دی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے دنیا کو شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیار ہرگز قبول نہیں ہیں اگر شمالی کوریا کی قیادت نے اپنا ایٹمی پروگرام ترک نہ کیا تو ہم اس کو روکیں گئے۔

سیکیورٹی کونسل میں امریکی سفیر نک ہیلی کا کہنا ہے کہ ہم کوشش کریں گئے کہ شمالی کوریا کو صحیح فیصلے کرنے مجبور کریں گئے اور ہم اتنی طاقت رکھتے ہیں کہ شمالی کوریا کو روک سکیں،ہم شمالی کوریا کے تیل کی درآمدات اور فنڈنگ پر پابندیوں سے اس کے ایٹمی پروگرام کو روکیں گئے۔
نک ہیلی کا مزید کہنا تھا۔

دوسری طرف چین اور روس بھی سیکیورٹی کونسل کے مستقل ممبر ہیں دونوں ممالک نے مسودے کے ابتدائی شکل پر اعتراضات کئے تھے لیکن پیر کے روز چین نے قرار داد کے مسودے کو تسلیم کر لیا تھا۔

یادرہے شمالی کوریا مسلسل میزائل اور ایٹمی تجربات کر رہا ہے جس میں جاپان، جنوبی کوریا اور امریکا کو شدید تحفضات ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں