کراچی، ملیر لنک روڈ پر ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

کراچی، ملیر لنک روڈ پر ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

کراچی: کراچی میں ملیر لنک روڈ پر ٹرک اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ۔دو بچے، 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وین میں ڈرائیور سمیت 12 افراد سوار تھے اور حادثہ تیز رفتاری اور روڈ پر پڑے گڑھوں کے باعث پیش آیا۔

حادثے کے بعد ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لیکر کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں