وزیر خارجہ خواجہ آصف ایک روزہ دورے پر ترکی روانہ ہو گئے

وزیر خارجہ خواجہ آصف ایک روزہ دورے پر ترکی روانہ ہو گئے

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف اسلام آباد ایئرپورٹ سے مشیر قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کے ہمراہ ترکی کے ایک روزہ سرکاری دورے پرروانہ ہوگئے۔


خواجہ آصف دورے کے دوران ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور اپنے ہم منصب سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور افغان مسئلہ سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ خواجہ آصف امریکی پالیسی کے تناظر میں خطے کی صورتحال پر بھی گفتگو کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی افغان پالیسی جاری ہونے پر پاکستان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دوست ممالک سے رابطے بڑھانے اورانسداد  دہشتگردی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں