مسلمانوں نے ہر مذہب ، رنگ اورنسل کے لوگوں کے لیے مساجد کے دروازے کھول دئیے

مسلمانوں نے ہر مذہب ، رنگ اورنسل کے لوگوں کے لیے مساجد کے دروازے کھول دئیے

فلو ریڈا: امریکا میں آنے والےسمندری طوفان کے پیشِ نظر مسلمانوں نے فلوریڈا میں مساجد کےدروازے ہرمذہب ، رنگ اورنسل کے لوگوں کے لیے  کھول دیے ہیں اور عارضی شیلٹر ہوم بھی  قائم کردیے گئے ہیں۔
"ارما نامی" سمندری طوفان نے امر یکہ میں تباہی مچا دی ہے ۔مشکل کی اس گھڑی میں امریکا میں رہنے والے پاکستانیوں نے طوفان سے متاثرہ لوگوں کی مدد کا بِیڑہ اٹھا لیا۔
اس وقت پاکستانی کمیونٹی رنگ نسل کی تناسب کی تفریق کے بغیر انسانیت کی خدمت  میں  مصروف ہے اور تفصیلات کے مطابق فلوریڈامیں اس وقت60سے70ہزارپاکستانی موجود ہیں۔
شدید طوفان کے پیش نظر سترہزار سے زائد متاثرین کیلئے شیلٹرہوم قائم کردئیے ہیں اور مسلم متاثرین کیلئےحلال کھانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ خوراک کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہراسلامی سینٹر میں ادویات   کی سہولت بھی موجود ہے۔ تاہم اسلامی سینٹر کے شیلٹرز میں  اس وقت ہر مذہب ، رنگ اورنسل کے لوگ موجود ہیں۔
یاد رہے کہ اس سمندری طوفان کے باعث کم از کم 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور مذید ہلاکتوں کی توقع ہے۔