بھارتی شہر ممبئی میں درختو ں سے زیادہ گاڑیاں موجود ہیں

بھارتی شہر ممبئی میں درختو ں سے زیادہ گاڑیاں موجود ہیں

ایسا شہر جس میں درختوں سے زیادہ گاڑیاں ہیں نام جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

ممبئی:بھارت کے ماحولیاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں درختوں سے زیادہ گاڑیاں موجود ہیں۔ہر یا لی انسانی زندگی اور جنگلی جانوروں کی بقاء کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔جنگلات کسی جگہ کی آب وہوا کو تبدیل کرنے میں بھی انتہائی اہم کردار اداکرتے ہیں۔لیکن بھارت کے شہر ممبئی میں درختوں کی کمی باعث ماحول پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
بھارتی ماحولیاتی رپورٹ کے مطابق ممبئی میں رواں سال 33.9رجسٹرڈ گاڑیاں ہیں اورصرف 31.6لاکھ درخت موجود ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ گاڑیوں اور شہریوں کی تعداد میں اٖاضا فہ ہو تا جا رہا ہے جبکہ درختوں کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چارانسانوں کے لیے ایک درخت موجود ہے۔