شریف فیملی کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں کا بھی احتساب ہونا چاہیئے، سراج الحق

شریف فیملی کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں کا بھی احتساب ہونا چاہیئے، سراج الحق

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ احتساب مارچ میں بھی یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہم تمام افراد کا احتساب چاہتے ہیں یہ مسئلہ صرف نواز شریف کے احتساب سے حل نہیں ہو گا۔جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ پاناما میں شامل 436 افراد کا احتساب کیا جائے۔ افسوس ہے کہ حکمران طبقے نے کبھی بھی عدالتی فیصلے کو قبول نہیں کیا لیکن حکمران ہمیشہ اس فیصلے کو قبول کرتے ہیں جو ان کے مفاد میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا جماعت اسلامی سڑکوں چوراہوں اور گلی کوچوں میں کرپشن کیخلاف آواز بلند کرے گی پاکستان کا عام شہری بھی کرپشن کا خاتمہ چاہتا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ کرپٹ لیڈران کو اپنی جماعتوں میں جگہ نہ دیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں