'دنیا کو مشورہ دینے کی ضرورت نہیں پاکستان اچھی میزبانی کرنا جانتا ہے'

'دنیا کو مشورہ دینے کی ضرورت نہیں پاکستان اچھی میزبانی کرنا جانتا ہے'

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کسی کو ہمیں مشورہ دینے کی ضرورت نہیں ہم جانتے ہیں کہ ورلڈ الیون ٹیم کی میزبانی کیسے کرنی ہے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دنیا کے تجربہ کار کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں جب کہ ورلڈ الیون میں ہاشم آملہ، عمران طاہر اور دیگر کرکٹ کے بڑے بڑے نام ہیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو گئی ہے۔ ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے درمیان ہونے والے میچ میں ہار جیت سے فرق نہیں پڑے گا کیوں کہ یہ ایونٹ ہی بہت بڑا ہے۔

یاد رہے آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شام سات بجے پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان میدان سجے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں