الشریعہ گروپ پر قابو پا لیا گیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ

 الشریعہ گروپ پر قابو پا لیا گیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مایوسی کی باتیں نوجوانوں کو دہشتگردی کی جانب مائل کر رہی ہیں۔ دہشتگرد گروہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں جبکہ خواجہ اظہار پر قاتلانہ حملے میں گرفتار گروہ سے موثر معلومات ملی ہیں۔

انہوں نے کہا مضبوط معیشت ہی مضبوط ملک کی ضمانت ہے اور سمندری راستے سے سمگلنگ کی روک تھام کی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا سول آرمڈ فورسز کے ذریعے بارڈرز کو بہتر جبکہ کوسٹ گارڈز کو ماڈرن فورس بنائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا سول اور عسکری نظام کے ذریعے سرحدوں کو محفوظ بنایا ہے اس کے علاوہ  دراندازی کو روکنے کیلئے افغان سرحد کی موثر نگرانی کر رہے ہیں۔ کوسٹل ایریا کیلئے حفاظتی اقدامات انتہائی ضروری ہیں کیونکہ شرپسند اور جرائم پیشہ عناصر سمندری راستہ استعمال کرتے ہیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا الشریعہ گروپ پر قابو پا لیا گیا ہے گروہ کے چند لوگ باقی ہیں جن کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت ہی مستحکم ملک کی ضمانت ہے اور سی پیک سے خطے کی اہمیت میں بھی اضافہ ہو گا۔ دشمن کی کوشش ہے ہمیں کسی تنازع کی طرف لے جائے تاکہ سی پیک کو نقصان پہنچایا جائے لیکن یہ لوگ جان لیں کہ پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں