مصر میں شاہی سنار کا مقبرہ دریافت ہو گیا

مصر میں شاہی سنار کا مقبرہ دریافت ہو گیا

مصر:مصری ماہرین ِآثارِ قدیمہ نے 35 سوبرس پرانا ایک شاہی سنار کا مقبرہ دریافت کیا ہے جہاں سے ایک خاتون اور دو نوجوان لڑکوں کی حنوط شدہ لاشیں بھی ملی ہیں۔
یہ مقبرہ قاہرہ کے جنوب میں دریائے نیل کے ساحلی شہر الاقصر میں واقع ہے تفصیلات کے مطابق شاہی سنار کا مقبرہ 16ویں سے 11ویں صدی قبل مسیح کی شاہی سلطنت میں بنا تھا۔
تاہم مقبرے سے ملنےوالی ہنوط شدہ لاشوں میں خاتون کی عمر 50 سال اور ان کے دو بیٹوں کی عمریں 20 اور 30 سال بیان کی جاتی ہیں اور ان کی لاشیں اب بھی بہتر حالت میں ہیں۔
مصری ماہرین ِآثارِ قدیمہ کو ایک مجسمہ بھی ملا ہے جو امینن ہاٹ نامی سنار کا ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ بیٹھا نظر آ رہا ہے ۔