اسکولوں کی کینٹینوں پر ٹھنڈے و انرجی مشروبات فروخت کرنے پر پابندی

اسکولوں کی کینٹینوں پر ٹھنڈے و انرجی مشروبات فروخت کرنے پر پابندی

ریاض: پاکستان کی طرح سعودی عرب میں بچوں کے سکولوں میں انرجی ڈرنکس پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ ریاض محکمہ تعلیم نے اسکولوں کی کینٹینوں پر پابندی عائد کی ہے کہ وہ چپس ، ٹھنڈے اور انرجی مشروبات فروخت نہ کریں ۔ وزارت نے 1438-39ھ تعلیمی سال کی پابندیاں تمام اسکولوں کو جاری کردیں ۔

ریاض محکمہ تعلیم نے یوتھ ویلفیئر کی ڈائریکٹر البندری القرینی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اسکولوں کی کینٹین کی نگرانی کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔ کینٹینوں پر تازہ پھل ، عرب پراٹھے ، لسی ، انڈے ، شہد ،دودھ کے بند پیکٹ جیسی اشیاء مہیا ہوں گی ۔ 100فیصد تازہ جو س بھی پیش کیا جا سکے گا ۔ مٹھائیاں ، چاکلیٹ ، چپس ، ٹھنڈے مشروبات کی فروخت ممنوع ہو گی ۔

واضح رہے پاکستان میں  پنجاب حکومت نے تمام سکولوں میں انرجی ڈرنکس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔