دہشتگردی کیخلاف پاکستانی افواج اور عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہیں، امریکی سینیٹر

دہشتگردی کیخلاف پاکستانی افواج اور عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہیں، امریکی سینیٹر

واشنگٹن :بلاآخر امریکانے پاکستان کی حیثیت کو تسلیم کر لیا، امریکی سینیٹر ٹم کین نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کا اہم اتحادی ہے۔ پاکستانی افواج اور عوام کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو سراہتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں نائن الیون کے حوالے سے تقریب کے بعد اب تک سے خصوصی گفتگو میں امریکن سینیٹر ٹم کین کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کا اہم اتحادی ہے۔

امریکا پاکستانی افواج کیساتھ ملکر خطے میں امن کی بحالی کے لئے کام کر رہا ہے۔ ہم پاکستانی افواج اور عوام کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو سراہتے ہیں۔ پاکستان نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے۔سینیٹر ٹم کین کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے مسلمان امریکا کیساتھ ملکر دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں