امریکا کو دوگنا قیمت چکانا ہو گی، شمالی کوریا کی دھمکی

امریکا کو دوگنا قیمت چکانا ہو گی، شمالی کوریا کی دھمکی

پاینگ یانگ :امریکا تیار ہو جائے،ہم ہر قیمت پر حملہ کریں گئے،شمالی کوریا نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے پیونگ یانگ پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی خاطر اپنی کوششیں جاری رکھیں تو اسے ’دوگنا قیمت‘ چکانا پڑے گی۔ عرب ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس کمیونسٹ ریاست پر تازہ پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے مل رہی ہے۔


شمالی کوریا نے تین ستمبر کو چھٹا جوہری تجربہ کیا تھا، جس کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔ ادھر جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ اس کی ہمسایہ ریاست ’تباہی کے راستے‘ پر گامزن ہے۔ عالمی برداری شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیتی ہے جبکہ پیونگ یانگ ایسے الزامات مسترد کرتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں