رکشہ ڈرائیو کے بیٹےنے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

رکشہ ڈرائیو کے بیٹےنے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

فیصل آباد: فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا۔انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات میں رکشہ ڈرائیو کے بیٹے نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات میں رکشہ ڈرائیور ،بس کنڈیکٹر اور والد کی شفقت سے محروم طلبا نے پوزیشنیں لے کر اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا۔کامرس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم احسن ندیم کا والد رکشہ ڈرائیور،آرٹس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم محمد احمد قادری والد کی شفقت سے محروم اور محنت مزدوری کر کے داخلہ بھیجا جبکہ آرٹس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم مجاہد عباس کا والد لوکل بس کنڈیکٹر ہے۔