ورلڈ الیون سے اقوام عالم کو پیغام ملے گا کہ پاکستان پرامن ملک ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

ورلڈ الیون سے اقوام عالم کو پیغام ملے گا کہ پاکستان پرامن ملک ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ عالمی کرکٹرز کی پاکستان آمد سے اقوام عالم کو یہ پیغام ملے گا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے ٗ امید ہے انٹرنیشنل کرکٹرز پاکستان سے اچھی یادیں لیکر جائینگے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے عالمی کرکٹرز کی پاکستان آمد کھیل کے میدان میں ایک تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے۔پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کی راہ ہموار ہوگی،اقوام عالم کو پاکستان ایک پرامن ملک ہونے کا پیغام جائے گا۔


انہوں نے کہا کہ زندہ دلان لاہور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹرز پاکستان سے اچھی یادیں لے کر جائیں گے۔ شائقین کرکٹ کے لیے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں،کرکٹ سے محبت رکھنے والے بہترین ماحول میں کھیل سے لطف اندوز ہوں گے۔