ورلڈ الیون کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

ورلڈ الیون کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

لاہور:ورلڈالیون کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان الیون کافیصلہ کر لیا گیا۔قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں  احمدشہزاد، فخر زمان ، بابراعظم ،شعیب ملک,محمد حفیظ، عماد وسیم،فہیم اشرف، حسن علی، سہیل خان،شاداب خان اوررومان رئیس  شامل ہیں ۔12 رکنی اسکواڈ میں شامل عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، محمد عامر بیٹی کی پیدائش کی وجہ سے لندن میں موجود ہیں اور میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام 7بجے شروع ہوگا جبکہ ٹاس ساڑھے 6بجے ہوگا۔