جاوید ہاشمی نے کلثوم نواز کی حمایت کا اعلان کر دیا

جاوید ہاشمی نے کلثوم نواز کی حمایت کا اعلان کر دیا

ملتان: این اے 120کے معرکے میں صرف چند روز باقی ہیں اس حلقے میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120کی نشست نواز کی نااہلی کے بعد خالی ہو گئی تھی اس نشست پر اب نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یاسمین راشد الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔مسلم لیگ ن کو الیکشن میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی سپورٹ بھی حاصل ہو گئی جنہوں نے ملتان میں الیکشن کرتے ہوئے کہا کہ کہ کلثوم نواز میری بہن ہیں، انہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا جب کہ وہ مجھے پارٹی میں بھی دوبارہ واپس لائیں۔جاوید ہاشمی نے کلثوم نواز کی کامیابی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اگر کلثوم نواز نے 50 ہزار ووٹ لیے تو ان کے مقابلے میں یاسمین راشد 12 سے 13 ہزار ووٹ لے سکیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کو اس حلقے میں ہرانا بہت مشکل ہوگا، اگر حکومتی اثرورسوخ سے باہر کی بھی بات کی جائے تو بھی یہ مسلم لیگ (ن) کا حلقہ ہے۔واضح رہے کہ جاوید ہاشمی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے سے قبل مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماو¿ں میں شامل تھے تاہم انہوں نے 2014 میں تحریک انصاف سے بھی کنارہ کشی اختیار کرلی۔

این اے 120 لاہور میں ضمنی انتخاب کے موقع پر رینجرز اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ رینجرز 15 سے 18 ستمبر تک تعینات رہیں گےجبکہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رینجرز اور الیکشن کمیشن رابطے میں رہیں گے۔