انڈیا مظالم کی حمایت کر رہا ہے : اقوا م متحدہ

انڈیا مظالم کی حمایت کر رہا ہے : اقوا م متحدہ

اقوام متحدہ نے بھارت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں پر اقلیتیں محفوظ نہیں ٗ انڈیا نے روہنگیا مسلمانوں کے معاملے پر شرمناک اقدامات کئے ہیں

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنربرائے انسانی حقوق زید رعد ال حسین نے کہا کہ بھارت میں مذہبی تعصب میں اضافہ ہوا ہے ٗ جبکہ گاؤ رکشک کے نام پر تشدد روز کا معمول بن چکا ہے ٗ آزادی اظہار رائے پر حملے اور روہنگیا مسلمانوں کی بے دخلی کے موقف پر بھارت مظالم کی حمایت کر رہا ہے۔


ہائی کمشنرزید رعد ال حسین نے کہا کہ بھارت میں مذہبی تعصب اور اقلیتوں سے متعلق برتاؤ پر دہشت زدہ ہیں، بھارت میں تشدد کی موجودہ لہر، گائے کی حفاظت کے نام پر انتہا پسندوں کے حملے خطرناک ہیں۔


اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے جنیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارت میں موجود روہنگیا مسلمانوں کی بے دخلی اور خاتون صحافی گوری لنکیش کے معاملے پر بھارت پر کھل کر تنقید کی۔ہائی کمشنرزید رعد ال حسین نے کہا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر آواز اٹھانے والوں کو ہراساں کیا جاتا ہے، حکومت انہیں تحفظ فراہم نہیں کرتی۔