کے پی میں ڈینگی کے 11مریض سامنے آ گئے

کے پی میں ڈینگی کے 11مریض سامنے آ گئے

خیبر ایجنسی : کے پی میں ڈینگی کے مزید 11کیس سامنے آگئی ٗ خیبر ایجنسی میں مریضوں کی تعداد 26ہو گئی


اطلاعات کے مطابق کے پی میں ڈینگی قابو میں نہیں آرہا اور اب اس نے خیبر ایجنسی کو بھی اپنا نشانہ بنا لیا ہے اب خیبرایجنسی میں ڈینگی کے 11 کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد اب ایجنسی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 26ہوچکی ہے۔


ڈینگی مرض پر قابوپانے سمیت دیگر امراض کی تشخیص کے لیے پنجاب موبائل اسپتال نے 4 روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا،جس میں اٹھارہ سو سترہ مریضوں کا معائنہ کیاگیا۔چار روزہ فری میڈیکل کیمپ میں پنجاب موبائل اسپتال کے طبی ماہرین نے ڈینگی اور دیگر امراض میں مبتلا مریضو ں کا چیک اپ کیا۔ میڈیکل کیمپ میں ڈینگی کے 11 کیسز بھی سامنے آئے۔