محمد عامر نے اپنی بیٹی کے کان میں خود اذان کہی

محمد عامر نے اپنی بیٹی کے کان میں خود اذان کہی

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عامر کی ہاں کل بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ ورلڈ الیون کے ساتھ ہونے والے آج کے میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
سب جانتے ہیں کہ جب کسی بھی مسلمان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوتی ہے تو اس کے کان میں ازان کہی جاتی ہے اور اس کیلئے عموماََکسی مولوی یا گھر کے کسی بزرگ سے رجوع کیا جاتا ہے۔مگر محمد عامر نے خود اپنی بیٹی کے کان میں اذان دے کر اپنے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں اور ان کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔