ملائکہ سے علیحدگی کے بعد ارباز خان بیٹے کیلئے پریشان

ملائکہ سے علیحدگی کے بعد ارباز خان بیٹے کیلئے پریشان

ممبئی : بالی ووڈ کے مایہ ناز پروڈیوسر و ادار اارباز خان اپنی سابق اہلیہ ملائکہ اروڑا سے علیحدگی کے بعد اپنے بیٹا کے لئے پریشان ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان ملائکہ اروڑا سے علیحدگی کے بعد پچھتا رہے ہیں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ملائکہ سے علیحدگی کے وقت صرف اپنے آپ کو اور اپنے اوپر گزرنے والے حالات کو دیکھا یہ نہیں سوچا کہ ہمارا ایک 14 سالہ بیٹا ہے اور ہماری طلاق سے اس پر کیا اثرات مرتب ہونگیں۔ارباز خان نے مزید یہ بھی کہا کہ علیحدگی کے باوجود میرا اور ملائکہ کا رشتہ بہت اچھا ہے میری سب سے پہلی ترجیح میرا بیٹا ہے اور میں اسے اچھا ماحول دینے کے لیے کچھ بھی کروں گاکیونکہ میں نہیں چاہتا کہ طلاق کے باعث ہمارے بیٹے پر کوئی منفی اثرات مرتب ہوں۔