شمالی کوریا کو ایٹمی تجربات کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی

 شمالی کوریا کو ایٹمی تجربات کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی

سیول:جنوبی کوریا کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو ایٹمی اور بیلسٹیک میزائلوں کے تجربات کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیرخارجہ کانگ کیونگ وا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شمالی کوریا کو مزید اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔انکا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی جائیں گی کہا کہ شمالی کوریا کا مسئلہ ان کے ملک کی سیکورٹی اور خارجہ پالیسی کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔
جنوبی کوریا کے وزیرخارجہ نے اس کے ساتھ ہی تاکید کی کہ سﺅل اپنے فوجی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے امریکہ کے ساتھ تعاون کرےگا۔ درایں اثنا جنوبی کوریا کے صدر کے دفتر نے منگل کو شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نئی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیونگ یانگ کے پاس تنہائی اور اقتصادی مشکلات سے نجات پانے کا واحد راستہ یہ ہے کہ وہ اپنے ایٹمی اور میزائلی پروگرام کو ترک کردے-